سرینگر// صحت اور طبی تعلیم کی وزیر سکینہ یتو کا کہنا ہے کہ شیخ محمد عبداللہ ایک قد آور لیڈر تھے جنہیں نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں عزت کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لئے شیخ صاحب کا کافی کنٹربیوشن ہے۔موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا، ‘شیخ محمد عبداللہ صاحب ایک قد آور لیڈر تھے انہیں نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر مین عزت کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے’۔
ان کا کہنا تھا، ‘شیخ صاحب کا جموں وکشمیر کے تعلیمی، صحت، زرعی اصلاحات ودیگر شعبوں میں کافی کنٹربیوشن ہے’۔
سکینہ یتو نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ہر ایک کی زبان پر آج بھی شیر کشمیر کا نام ہے۔ انہوں نے کہا، ‘شاید ہی کوئی دوسرا ایسا لیڈر ہوگا جس کو لوگوں کی اتنی محبت مل گئی ہو’۔