کٹرہ// کٹرہ جموں شاہراہ کے نومئی علاقے میں بائی نالہ کے قریب ایک کار کھائی میں گر نے سے ایک خاتون کی موت ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، بائی نالہ کے قریب حادثہ کا شکار ہوئی کار میں سوار ایک خاتون کی موت واقع ہو گئی جبکہ دو بچوں سمیت کل چار افراد زخمی ہوئے۔ جن میں ایک عورت اور ایک مرد شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے سی ایچ سی کٹرہ لے جایا گیا۔ جہاں سے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں کو جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کا شکار سانبہ نمبر پلیٹ والی گاڑی میں سوار افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہو پائی ہے۔
کار کھائی میں گرنے سے خاتون از جان، دو بچوں سمیت 4 زخمی