راجا ارشاد احمد
گاندربل//گاندربل کے پھاک علاقہ میں واقع گرٹہ بل کھلہ مولہ میں جمعرات کو 25 سالہ خاتون کی لاش پراسرار حالات میں برآمد کی گئی ۔اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لے کر ضلع ہسپتال گاندربل منتقل کیا۔
پولیس نے موت کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
گاندربل کے کھلہ مولہ میں پراسرارحالت میں خاتون کی نعش برآمد