ڈوڈہ//ضلع ڈوڈہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں سابق ٹی ایس او اور ان کی اہلیہ لقمہ اجل بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق،ڈوڈہ بٹوت سڑک پر جاٹھی کے قریب آلٹو کار کو حادثہ پیش آیا جس میں چلی بھلیسہ کی ایک خاتون اور اس کا شوہر سابق ٹی ایس او منگت رام شدید زخمی ہوگئے۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد بچائو کاروائی شروع کی گئی اور زخمیوں کو جائے حادثہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم خاتون ہسپتال پہنچے سے قبل ہی لقمہ اجل بن گئی۔
اُنہوں نے بتایا کہ زخمی شوہر کو مزید علاج کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ پولیس نے واقع کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
ادھر حادثے کے متوفین کے آبائی گائو چلی ، بھلیسہ میں صفِ ماتم بچھ گئی۔