عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ ہونے سے وادی کشمیر شدید سردیوں کی لپیٹ میں ہے جس نے صبح اور شام کے وقت لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا از بس محال کر دیا ہے۔کشمیر ویدر کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں 28 نومبر کو رواں ماہ کی اب تک سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب شبانہ درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔جنوبی کشمیر کے اننت ناگ،پلوامہ، شوپیاں اور کولگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔وادی کے ایک اور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت0.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زوجیلا پاس پر شبانہ درجہ حرارت منفی16.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔لداخ یونین ٹریٹری کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی6.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔دریں اثنا محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 20 دسمبر تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
کشمیر میں سخت سردی کی لہر جاری، پلوامہ اور شوپیاں سرد ترین علاقے