Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترین

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، گلمرگ میں تازہ برف باری

KU Admin
Last updated: March 13, 2025 12:21 pm
KU Admin
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق سری نگر سمیت وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں گذشتہ چار دنوں سے رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سیاحتی مقام گلمرگ سمیت کچھ پہاڑی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تازہ برف باری ہوئی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں رواں ہفتے کے اختتام تک موسم کی یہی صورتحال جاری رہنے کا امکان ہے۔دریں اثنا سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ سر حدی ضلع کپوارہ میں اس دوران 9.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں اس دوران5.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
متعلقہ محکمے کے مطابق وادی میں خراب موسمی صورتحال کا سلسلہ 16 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ 13 اور 14 مارچ کو وادی میں کئی مقامات پر ہلکی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں جبکہ 15 اور 16 مارچ کو بھی کئی مقامات پر رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 17 سے 21 مارچ تک موسم عام طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کو کہا ہے جبکہ کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 10 سے 18 مارچ تک اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں آپریشنز معطل رکھنے کی صلاح دی ہے۔
علاوہ ازیں لوگوں سے ان علاقوں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں، میں جانے سے احتراز کرنے کی اپیل کی ہے۔ادھر وادی کے کئی مقامات پر شبانہ درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔
گرمائی دار الحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی کشمیر میں واقع سیاحتی مقام گلمرگ وادی کا سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں شبانہ درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت2.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کو کرناگ میں شبانہ درجہ حرارت5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات
ڈیجیٹل سکلنگ پلیٹ فارموں کا فروغ ناگزیر:ستیش شرما
صنعت، تجارت و مالیات
سرینگر میںٹی آئی آئی ٹریڈرس کنکلیو ۔2025 | جموں و کشمیر کی روایتی صنعتوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ زیر غور:پیوش گوئل
صنعت، تجارت و مالیات

Related

تازہ ترینشہر نامہکشمیر

تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام

July 6, 2025
تازہ ترین

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت

July 6, 2025
پیر پنچالتازہ ترین

پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد

July 6, 2025
پیر پنچالتازہ ترین

راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق

July 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?