جموں وکشمیر میں غیر مقامی لوگوں کو ووٹنگ کے حقوق کے متعلق پی اے جی ڈی نے الیکشن کمیشن کی وضاحت پر عم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پی اے جی ڈی کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری ادارے سیاست کے زیرِ اثر کام کر رہے ہیں، ان کی وضاحتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔بتا دیں کہ عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ (پی اے جی ڈی) نے آج جموں میں ایک کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں مختلف جماعتوں کے لیڈران نے شرکت کی۔اس سے قبل پی اے جی ڈی نے سرینگر میں بھی اسی معاملے کو لے کر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا تھا۔