ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: ڈی ڈی سی ممبر کے خلاف مقدمہ درج

File Image

اشتیاق ملک

ڈوڈہ // ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ (نوڈل افسر ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ) کی سفارش پر اودھمپور ڈوڈہ کٹھوعہ پارلیمانی حلقہ سے بطور آزاد امیدوار و ڈی ڈی سی کونسلر کاہرہ معراج الدین ملک کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پولیس تھانہ گندوہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اے ڈی ڈی سی ڈوڈہ نے گذشتہ روز ایک پولیس کے نام ایک تحریری شکایت میں معراج الدین ملک پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کئی واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کارروائی کی سفارش کی، جس پر گندوہ پولیس تھانہ میں ڈی ڈی سی کونسلر کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر زیر نمبر 46/2024 درج کیا گیا ہے۔
معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔