سری نگر میں عدم شناخت لاش برآمد

سری نگر// جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں بڈشاہ پل کے نزدیک ایک لاش برآمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شب مقامی لوگوں نے بڈشاہ پل کے نزدیک دریائے جہلم کے کنارے ایک نیم بوسیدہ لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے