عظمیٰ ویب ڈیسک
سانبہ// سانبہ ضلع کے ویرپور کے کھارا میدان علاقے میں پیر کو ایک پراسرار دھماکے میں 2 خواتین سمیت کم از کم تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ایس ایس پی سانبہ ونے کمار شرما نے بتایا کہ علاقے میں پراسرار دھماکہ ہوا جس میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں جدید علاج کے لیے جی ایم سی جموں منتقل کر دیا گیا۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ پرانے زنگ آلود گولے کیچڑ والی جگہ پر پڑے تھے جو پھٹ گئے اور اس کی وجہ سے کچھ لوگوں کو زخم آئے۔ افسر نے مزید کہا کہ اس واقعہ کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔