ڈوڈہ میں المناک سڑک حادثہ، 2 افراد لقمہ اجل، 1 زخمی، 4 مویشی ہلاک

اشتیاق ملک

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے گندنہ ٹانٹنہ علاقے میں پیر کی صبح پیش آئے ایک المناک حادثہ میں دو افراد و 4 مویشی ہلاک و 1 زخمی ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق مویشیوں سے لدی ایک ٹاٹا موبائل زیر نمبر JK06B-1533 پیر کی صبح ساڑھے چار بجے کے قریب گگلہ نالہ ٹانٹنہ کے نزدیک حادثہ کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں دو افراد و 4 مویشیوں کی موقع پر ہی موت ہوئی ہے اور ایک شخص و 1 مویشی زخمی ہوا ہے۔
اس دوران مقامی لوگ و پولیس موقع پر پہنچی اور امدادی کاروائی شروع کی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔