عظمیٰ ویب ڈیسک
لیہہ/لداخ میں پیش آئے ایک حادثے میں دو جونئر کمیشنڈ افسر (جے سی اوز) جاں بحق ہو گئے۔ فوج نے دونوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا، جنہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان قربان کر دی۔
حکام کے مطابق، صوبیدار سنتوش کمار اور نائب صوبیدار سنیل کمار نیوما علاقے میں واقع ایک کیمپ میں پانی کے ٹینک کے پھٹنے کے سبب جاں بحق ہوئے۔ یہ واقعہ لیہہ کے جنوبی علاقے میں تقریباً 150 کلومیٹر دور پیش آیا۔ حکام نے مزید بتایا کہ اتوار کے روز پیش آئے اس واقعے کی پولیس تحقیقات جاری ہیں۔
لیہہ میں قائم فائر اینڈ فیوری کورنے بھی ان دونوں جے سی اوز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا فائر اینڈ فیوری کور نے صوبیدار سنتوش کمار اور نائب صوبیدار سنیل کمار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ اور اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
لداخ میں حادثہ: دو جونئر کمیشنڈ افسر جاں بحق، فوج کا خراجِ عقیدت
