سری نگر//پنجاب میں کشمیری ٹرک ڈرائیور کی کے ساتھ مار پیٹ کے معاملے میں پنجاب پولیس نے ایک مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، شمالی ریاست پنجاب کی پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرک ڈرائیور کو مکیریاں علاقے میں ٹول پلازہ کے ملازمین کی طرف سے مبینہ طور پر مار پیٹ کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
صدر جموں و کشمیر ٹرک آپریٹرز ویلفیئر یونین ہلال ملک کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی کے این او نے بتایا کہ یاری پورہ کا ڈرائیور ساحل اقبال مکیریاں پنجاب میں ٹول پلازہ کے ملازمین کی جانب سے مارپیٹ کے بعد زخمی ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد اقبال کو مکیریاں کے سول ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر بھی درج کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پنجاب پولیس مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
کشمیر نیوز ابزور کے مطابق، پنجاب پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
پنجاب میں کشمیری ٹرک ڈرائیور کے ساتھ مارپیٹ،ایف آئی آر درج