سرینگر//جموں وکشمیر بھر میں جاری خراب موسمی صورتحال اور تازہ برفباری کے درمیان کئی اہم رابطہ سڑکیں بند کر ہو کر رہ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، وادی کشمیر کو جموں صوبہ کے پونچھ ضلع سے ملانے والی تایخی مغل شاہراہ اتوار کی صبح سے ہی بند ہے وہیں تازہ برفباری کی وجہ سے سرینگر لہہ شاہراہ بھی مسلسل بند ہے۔اسی دوران سرینگر جموں قومی شاہراہ پر کئی مقامات پر پتھر گرآنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم ٹریفک آمد ورفت سست روی سے آگے بڑھ رہی ہے۔
ٹریفک حکام نے ایک ٹویٹ کر کے شاہراہوں کی صورتحال کے متعلق جانکاری فراہم کی ہے۔
ٹریفک پولیس نے ٹویٹ کر کے بتایا،”سرینگر جموں قومی شاہراہ پرمہاڑ ، رام بن اور دیگر مقامات پر پتھر گرآنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم مسافر شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل ٹی سی یو رام بن، ادوھم پور ، سرینگر اور جموں سے رابطہ قائم کر یں اور شاہراہ کی صورتحال جاننے کے بعد سفر کا آغاز کریں”۔
ایک اور ٹویٹ میں ٹریفک پولیس نے بتایا،”مغل شاہراہ اور سرینگر لداخ شاہراہ تازہ برفباری کی وجہ سے ٹریفک آمد ورفت کیلئے بند کر دی گئی ہیں، مسافر ان شاہراہوں پر سفر کرنے سے گریز کریں”۔
ٹی سی یو جموں: 01912459048, 01912740550, 9419147732
ٹی سی یو سرینگر: 01942450022, 2485396, 18001807091
ٹی سی یو رام بن: (9419993745)
مغل روڈ، سرینگر لیہہ شاہراہ پر ٹریفک آمد ورفت معطل