عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن// خراب موسمی صورتحال کے درمیان کشتواڑی پتھر رام بن میں پتھر اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر آمدورفت کو بند کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا، ”جموں سرینگر قومی شاہراہ پر کشتواڑی پتھر کے مقام پر پتھر اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت روک دی گئی ہے، علاقے میں بارش ہو رہی ہے“۔
اُنہوں نے کہا، ” لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ موسم بہتر ہونے اور سڑک صاف ہونے تک قومی شاہراہ پر سفر سے گریز کریں اورشاہراہ کی تازہ ترین صورتحال کی جانکاری کیلئے ٹریفک کنٹرول یونٹ سے رابطہ کریں“۔
ادھر، محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر بھر میں آئندہ 2 روز تک بھاری برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے۔