سرینگر سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ساتھی زخمی

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع میں اتوار کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار کی موت واقع ہو گئی ہے جبکہ ایک سوار زخمی ہوگیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ گوہر چوک کے قریب ڈی 27 مقام پر اس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثے میں موٹر سائیکل سوار اور اس کا ساتھی زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر نورا ہسپتال لے جایا گیا، جہاں زخمی موٹر سائیکل سوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ تاہم دوسرے زخمی کا علاج جاری ہے۔
متوفی کی شناخت 25 سالہ مہدی کے طور پر ہوئی ہے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔