جموں و کشمیر میں آئندہ چند روز تک خشک موسم کی پیش گوئی

Photo: Amaan Farooq

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// محکمہ موسمیات نے اتوار کو یہاں موسم عام طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے اور 10 مئی تک چند مقامات پر دوپہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا، “عام طور پر خشک موسم کی توقع ہے اور دوپہر کے دوران چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا”۔
انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو کچھ مقامات پر ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ جزوی سے عام طور پر ابر آلود موسم کی پیش گوئی ہے۔ 12 مئی کو کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش/برفباری کے ساتھ عام طور پر ابر آلود موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 13 مئی کو جزوی طور پر عام طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے۔
درجہ حرارت کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ سال کے اس وقت کے لئے جموں کشمیر کے گرمائی دارالحکومت کے لئے معمول سے 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاون کے لئے یہ معمول سے 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
پہلگام میں گزشتہ رات درجہ حرارت 6.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے مشہور تفریحی مقام کے لئے معمول سے 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں کم از کم درجہ حرارت 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ معمول سے 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
عہدیدار نے بتایا کہ کپوارہ شہر میں گزشتہ رات درجہ حرارت 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور وہاں یہ معمول سے 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
گلمرگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقام کے لیے یہ معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات درجہ حرارت 22.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 19.6 ڈگری سینٹی گریڈ کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لئے معمول سے 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تھا۔ انہوں نے کہا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 13.2 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوت میں 13.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔