سرینگر میں دریائے جہلم سے لاش برآمد

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// وسطی کشمیر کے ضلع سرینگر کے چھتہ بل علاقے میں اتوار کو دریائے جہلم سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کے علاقے ویر چھتہ بل علاقے سے دریائے جہلم سے ایک نامعلوم مرد کی لاش نکالی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ لاش کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور شناخت کی جا رہی ہے۔