کشتواڑ میں رہائشی مکان گرا، تین نابینا بھائیوں کی موت

کشتواڑ// کشتواڑ میں دوران شب پیش آئے ایک دلدوز واقع میں 3 نابینہ بھائیوں کی موت واقع ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، پہاڑی ضلع کشتواڑ میں گزشتہ شب تین معذوربھائیوں کی موت اس وقت ہو گئی جب ان کا مکان منہدم ہو گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس علاقے میں گزشتہ دو دنوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے ناگسینی تحصیل کے پلر ہیملیٹ میں ایک رہائشی مکان منہدم ہو گیا۔
انہوں نے کہا، “مکان میں موجود تین معذور افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو کو بچا لیا گیا”۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ متوفین کی ماں اور بہن کو مقامی لوگوں نے بچا لیا۔
متوفین کی شناخت پلر کشتواڑ کے رہائشی ساجن کمار (عمر 28)، راجیش کمار (عمر 30) اور رویندر کمار (عمر 32) کے طور پر کی گئی ہے۔