راجوری// ضلع راجوری کے بڈھال گاؤں میں بچوں کی پراسرار بیماری سے تین بچوں کی موت ہو گئی ہے، جبکہ دیگر چار بچے زیر علاج ہیں۔
حکام کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو حقیقی بھائی اور ان کی بہن کی موت ایس ایم جی ایس ہسپتال جموں میں ہو گئی۔ متوفین میں ظہور اور نبیہ شامل ہیں، جنہوں نے اتوار کی شام ہسپتال میں دم توڑ دیا۔
مجموعی طور پر اس واقعہ میں تین بچوں کی موت ہو چکی ہے، جب کہ باقی چار بہن بھائیوں کا علاج جاری ہے۔ ان بچوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ اور مقامی حکام تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ بچوں کی موت کی وجوہات کا پتہ چل سکے۔
یہ واقعہ بڈھال گاؤں میں صحت کے حالات پر ایک اور سوالیہ نشان ہے جہاں پہلے بھی مشتبہ فوڈ پوائزننگ سے متعدد افراد کی موت ہو چکی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں میڈیکل ٹیمیں تعینات ہیں جو صورت حال کا جائزہ لے رہی ہیں تاہم مشکوک اموات کے حوالے سے تاحال کوئی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
بڈھال راجوری میں مزید 2 بچے فوت، 24 گھنٹوں میں 3 پراسرار اموات
