جموں// ضلع کشتواڑ میں جمعرات کو تین سینئر آفیسران کو دل کا دورہ پڑا اور انہیں نازک حالت میں جموں ائر لفٹ کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق کشتواڑ ضلع میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز، چیف میڈیکل آفیسر اور نائب تحصیلدار کو اچانک دل کا دورہ پڑا۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود دیگر آفیسران نے انہیں فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں سے انہیں جموں ائر لفٹ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔