منڈی میں پہاڑی سے گر کر ٹیچر زخمی

File Photo

عشرت حسین بٹ

منڈی// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں میں ایک سرکاری ٹیچر پہاڑی سے لڑھک کر شدید زخمی ہو گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ عبدالرشید نامی ٹیچر اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ہائی سکول چھمبر کناری کی طرف روانہ تھا جس دوران چھمبر علاقے میں عبدالرشید کا پاوں پھسل گیا اور وہ ایک کھائی میں جا گرا۔
اُنہوں نے بتایا کہ بعد ازاں زخمی ٹیچر کو سب ضلع ہسپتال منڈی علاج لایا گیا جہاں سے ابتدائی علاج کے بعد زخمی شخص کو ضلع ہسپتال پونچھ لے جایا گیا۔