کیول ترگائیں سڑک پسیاں آنے کی وجہ سے بند وسیع آبادی کا رابطہ منقطع،مشکلات سے دوچار لوگ حکام سے فریادی

محمد بشارت

کوٹرنکہ//بدھل سے ترگائیں جانے والی سڑک بھاری پسیاں آنے کی وجہ سےبند ہوگئی ہے۔ محمد رفیق چوہدری اورالطاف چوہدری نامی مقامی شہریوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ یہ سڑک ایک سال سے بند ہے کیونکہ ہر تیسرے روز سڑک پرپسیاںآتی ہیں اور سڑک بند ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سڑک 2024سے قبل محکمہ تعمیرات عامہ کے پاس تھی اور اب محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے پاس ہے ۔انہوں نے کہا کہ سڑک کو ٹرانسفر تو کیا گیا لیکن سڑک کی حالت میں کوئی سدھار نہیں آیا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مودبانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کی حالت میں سدھار لایا جائے اورپسیاں فوری طور ہٹاکر سڑک کے تحفظ کیلئے حفاظتی باندھ تعمیر کئے جائیں ۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ سڑک کے ساتھ ایک وسیع آبادی منسلک ہے لیکن بد قسمتی سے اس سڑک سے عوام کو کوئی فائدہ ہے ۔اس ضمن میں اگرچہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی ڈیژون بدھل کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے فون اٹھانے کی زحمت گوارا نہ کی۔