جموں// جموں ہوائی اڈے کے قریب ائیر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کے ریڈاروں کے ذریعہ اتوار کو ایک مشتبہ ڈرون کی نقل و حرکت کا پتہ چلا، جس کے بعد شہر میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ مشتبہ ڈرون کی نشاندہی کے بعد سکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈرون کی نقل و حرکت اس علاقے میں 2 کلومیٹر فضائی فاصلے پر تھی جہاں اے ٹی سی کے ریڈاروں نے اس کی نقل و حرکت کا پتہ لگایا۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ مشتبہ ڈرون کی نشاندہی کے بعد متعلقہ علاوہ کے ارد گرد کے علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا۔
اُنہوں نے مزیدبتایا کہ جموں ہوائی اڈے اور اس کے قریب انڈین ایئر فورس سٹیشن کے لیے بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 26 جون کو جموں میں آئی اے ایف بیس پر ڈرون سے دو کم شدت والے آئی ای ڈی گرائے گئے تھے جس میں دو آئی اے ایف اہلکار معمولی زخمی ہوئے تھے۔
جموں ہوائی اڈے کے قریب ڈرون کی نقل و حرکت،ہائی الرٹ جاری