سری نگر//جموں صوبہ کے ادھم پور ضلع کے بسنت گڑھ علاقے کے جنگلات سے 15کلوگرام وزنی آئی ای ڈی اور دیگر مواد برآمد ہونے کے بعد پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
سرکاری ذرائع بتایا کہ تقریباً 15 کلوگرام وزنی آئی ای ڈی، 300 سے400گرام آر ڈی ایکس، 7.62ایم ایم کے 7کیٹریجز، 5 ڈیٹونیٹر، ایک کوڈڈ شیٹ اور لشکر طیبہ کے ایک لیٹر پیڈ کا صفحہ بھی برآمد کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں دھماکہ خیز مواد اور یو اے پی اے ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس تھانہ بسنت گڑھ میں ایک مقدمہ درجہ کیا گیا، اور معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے ایک پولیس افسر کے حوالے سے بتایا کہ تحقیقات کے دوران ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ زیرِ حراست شخص سے اس سلسلے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
ادھم پور میں آئی ای ڈی برآمدگی کے بعدمشتبہ شخص گرفتار:پولیس