یو این آئی
جموں//جموں میں نروال بائی پاس کے نزدیک تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے سپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او ) کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نروال جموں میں ڈیوٹی پر مامور سپیشل پولیس آفیسر کو تیز رفتار ٹرک نے زور دور ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود دوسرے ساتھیوں نے ایس پی او کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔
متوفی ایس پی او کی شناخت رجت چودھری ساکن بشنا جموں کے بطور ہوئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ اس حادثے میں ٹرک ڈرائیور بھی زخمی ہوا ۔
قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد ایس پی او کی نعش وارثین کے سپرد کی گئی۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔