راجوری//نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) کی ایک خصوصی ٹیم منگل کو راجوری ضلع کے ڈانگری گاؤں پہنچی جہاں اتوار کی شام مسلح افراد کے حملے میں 6شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک خصوصی ٹیم آج صبح ڈانگری گاؤں پہنچی ۔
ان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ایجنسی کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور امکان ہے کہ وہ تحقیقات کو اپنے ہاتھ میں لے لے گی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اتوار کی شام ڈنگری گاؤں پر مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد 4شہری ہلاک جبکہ 6دیگر زخمی ہو گئے۔
اگلی صبح، ڈانگری گاؤں میں مقتول شہریوں کے ایک گھر میں بغیر کسی آئی ای ڈی کے دھماکے سے دو کمسن بچے بھی ہلاک اور چند دیگر زخمی ہوئے۔
اس حملے سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جب کہ سیکیورٹی ادارے حملے کی تفصیلات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پیر کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی حالات کا جائزہ لینے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ڈانگری گاؤں پہنچے۔
انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ سیکیورٹی ادارے واقعے کی تہہ تک جائیں گے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کریں گے۔
راجوری حملہ:این آئی اے کی خصوصی ٹیم ڈانگری گاؤں پہنچی