عظمیٰ نیوز سروس
جموں// شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ سے تعلق رکھنے والا ایک بس ڈرائیور ہفتہ کو جموں شہر میں پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ امرناتھ یاترا پر تعینات بس زیر نمبر JK01D-3725 کا ڈرائیور محمد یوسف پنڈت ولد عبدالرحمن پنڈت ساکنہ کرال ٹاک سوپور ، بارہمولہ مشتبہ حالات میں مردہ پایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور کی لاش بس سٹینڈ نروال جموں میں کھڑی بس سے برآمد ہوئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مشکوک موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے سی آر پی سی کی دفعہ 174 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیور کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔