عظمیٰ ویب ڈیسک
گاندربل/وسطی ضلع گاندربل میں جمعہ کے روز سونمرگ ٹنل کے قریب سی آر پی ایف کی ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں چھ اہلکار زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق، سی آر پی ایف کی گاڑی سری نگر-لیہہ قومی شاہراہ پر سونمرگ ٹنل کے نزدیک سڑک سے پھسل کر حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں گاڑی میں سوار چھ اہلکار زخمی ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے گنڈ میں واقع قریبی سی آر پی ایف کیمپ منتقل کر دیا گیا۔حکام کے مطابق، تمام زخمی اہلکاروں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔