یو این آئی
سرینگ// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ صاحب نے ہی ہمیں شخصی راج سے آزادی دلا دی۔
انہوں نے کہا کہ شیخ صاحب کے قوم کے تئیں رول کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔
موصوف مشیر نے ان باتوں کا اظہار یہاں یہاں حضرت بل میں واقع شیخ محمد عبداللہ کے مزار پر فاتحہ پڑھنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘اپنے اسلاف کو یاد کرنا ہمارا فرض ہے جن شخصیات کا جموں وکشمیر کے لئے کنٹربیوشن ہے ان میں شیر کشمیر کا نام صف اول پر ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ نے ہمیں آزادی دلائی ہمیں بولنے کی طاقت دی اور ہمیں کھلی فضا میں رہنے کا موقع فراہم کیا’۔
ناصر اسلم نے کہا: ‘شیر کشمیر نے ہمیں شخصی راج سے آزاد کیا اور قوم کے تئیں ان کے رول کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے’۔
5 دسمبر کی سرکاری تعطیل کے بار میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘5 دسمبر کو جموں وکشمیر میں سرکاری چھٹی ہوتی تھی جس کو منسوخ کیا گیا ہے وزرا کے کونسل نے لیفٹیننٹ گورنر صاحب کو اس چھٹی کو بحال کرنے کے لئے لکھا ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ اگلے برس 5 دسمبر کو سرکاری چھٹی ہوگی۔