عظمیٰ ویب ڈیسک
اکھنور// جموں ضلع کے اکھنور کے چونگی موڑھ علاقے میں آج دوپہر پیش آئے ایک بس حادثے میں کم از کم سات مسافروں کی موت ہو گئی اور 28 دیگر زخمی ہو گئے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ جموں پونچھ شاہراہ پر چونگی موڑھ کے قریب بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں سات مسافروں کی موت ہو گئی اور 28 دیگر زخمی ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال اکھنور منتقل کیا گیا ہے جہاں سے شدید زخمیوں کو جی ایم سی جموں منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاں بحق اور زخمیوں کی شناخت کی جا رہی ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔