عظمیٰ ویب ڈیسک
امبالا// امبالہ میں جموں دہلی شاہراہ پر ایک منی بس اور ٹرک کے ٹکرانے سے کم از کم سات افراد کی موت ہو گئی جبکہ 20 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
سول ہسپتال امبالہ کینٹ کے میڈیکل آفیسر کوشل کمار کے مطابق یہ حادثہ آج علی الصبح امبالا-دہلی-جموں قومی شاہراہ پر موہرا گاوں کے قریب پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ بس میں اتر پردیش سے تقریباً 30 لوگ سوار تھے جو جموں و کشمیر میں ویشنو دیوی شرائن پر جا رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
ادھر، پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔