پونچھ// سیکورٹی فورسز نے بدھ کی صبح جموں و کشمیر کے پونچھ قصبے میں “مشتبہ لوگوں” کی نقل و حرکت کے بعد محاصرہ اور تلاشی آپریشن (CASO) شروع کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کچھ مقامی لوگوں نے پونچھ قصبے میں کچھ مسلح لوگوں کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی۔جس کے بعد قصبے کے دو سکول بھی بند کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، سیکورٹی فورسز نے پونچھ کے کھاکھا نواں، پرانی پونچھ، جرنیلی محلہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
علاقے سے آخری اطلاعات ملنے تک آپریشن جاری تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز پہلے ہی ہائی الرٹ پر ہیں اور 20 اپریل کو بھاٹہ دوڑیاں میں عسکری حملے کے بعد سیٹ اپ مکمل طور پر فعال ہے۔
ہاد رہے کہ گزشتہ جمعہ کو ایک CASO کے دوران جنگجووں کے ذریعہ پھٹنے والے دھماکے میں پانچ فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد سیکورٹی فورسز سرحدی ضلع راجوری کے کنڈی جنگلات میں بھی آپریشن ترنیترا جاری ہے۔
پونچھ میں بڑے پیمانے پر محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع