عظمیٰ ویب ڈیسک
ڈوڈہ// ضلع انتظامیہ رام بن اور ڈوڈہ نے خراب موسمی صورتحال کی پیش گوئی کے درمیان دونوں اضلاع کے سکولوں کو 2 روز تک بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے جمعہ کو ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ خراب موسمی حالات کی پیش گوئی کے پیش نظر ضلع ڈوڈہ کے تمام سکول یکم تا 2 مارچ 2024 تک 2 دن کے لیے بند رہیں گے۔
ضلع انتظامیہ رام بن نے بھی ڈپٹی کمشنر رام بن کی ہدایت کے مطابق، ضلع کے تمام سکول یکم اور 2 مارچ کو خراب موسم کی وجہ سے بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
ادھر، محکمہ موسمیات نے یکم سے 3 مارچ تک غیر موافق موسم کی پیش گوئی کی ہے جس دوران جموں و کشمیر بھر میں بھاری برفباری اور بارشیں متوقع ہیں۔
اسی دوران محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں زمینی رابطہ منقطع ہونے اور برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی ہے