عظمیٰ ویب ڈیسک
کٹھوعہ//ڈپٹی کمشنرسٹیٹ ٹیکسز انفورسمنٹ کٹھوعہ، ہیڈکوارٹر لکھن پور رنجیت سنگھ نے اپریل 2023 ءسے 23 دسمبر 2023 ءتک انفورسمنٹ ونگ کٹھوعہ کی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
میٹنگ میں سسٹنٹ کمشنر لکھن پور، ایس ٹی اوز اور انفورسمنٹ وِنگ کے دیگر فیلڈ سٹاف نے شرکت کی۔
جائزہ کی اہم جھلکیاں جی ایس ٹی نادہندگان سے 3.16 کروڑ روپے کے جرمانے کی قابل ذکر وصولی ہیں۔
اس مدت کے دوران جن اہم اشیاءپر جرمانے عائد کئے گئے ان میں مناسب دستاویزات کے بغیر، ماربل وگرینائٹ، دھاتی سکریپ، فرنیچر کی مصنوعات، تمباکو کی مصنوعات اور دیگر نادہندگان شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکسز کے دفتر نے گزشتہ مالی برس کے مقابلے میںریونیو کی وصولی میں 73 فیصد اضافہ درج کیاہے۔
یہ ساری مشق ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکسز انفورسمنٹ لکھن پور کے عملے نے ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکسز انفورسمنٹ لکھن پور کی نگرانی میںایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز نمرتا ڈوگرہ اورکمشنر سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ کی مجموعی نگرانی میں انجام دیا۔