سری نگر// صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری کے رائفل مین اورنگزیب کو بعد از مرگ شوریہ چکر سے نوازا۔
راشٹر پتی بھون نے ایک ٹویٹ میں کہا،”صدر دروپدی مرمو نے رائفل مین اورنگزیب، جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری، 44ویں بٹالین، راشٹریہ رائفلز (بعد از مرگ) کو شوریہ چکر پیش کیا”۔
ٹویٹ میں مزید کہا گیا،” بارہمولہ ایک آپریشن کے دوران، انہوں نے ایک زخمی فوجی کو نکالا اور اپنی ٹیم کے ساتھ تین دہشت گردوں کو مار گرایا تھا”۔
اورنگزیب، جو کہ جنوبی کشمیر میں قائم 44 بٹالین راشٹریہ رائفلز کا حصہ تھا، کو جنگجووں نے اغوا کیا اور رہائش گاہ سے چند کلومیٹر دور قتل کر دیا۔
یاد رہے کہ فوجی اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش پلوامہ کے ایک گاوں سے ملی تھی۔وہ میجر روہت شکلا کی ٹیم کا حصہ تھا جس نے حزب المجاہدین کے جنگجو سمیر ٹائیگر کو گولی مار دی تھی۔
رائفل مین اورنگ زیب کو بعد از مرگ شوریہ چکر سے سرفراز