راجوری میں حزب المجاہدین کے 4 معاونین کے خلاف چالان پیش

راجوری//جموں و کشمیر پولیس نے راجوری میں چار جنگجو معاونین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، چاروں افراد کے خلاف مشکوک سرگرمیوں، عسکری فنڈس جمع کرنے اور سرگرم جنگجووں کی مالی، جسمانی مدد اور نقل و حمل میں معاون کرنے جیسے معاملات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق، جمعہ کو ایک چارج شیٹ پولیس تھانہ راجوری میں یو ایل اے (پی)، آرمس ایکٹ اور آٸ پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیس ایف آئی آر نمبر۔ 25/2018 میں داخل کی گٸ۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ملزمان ممنوعہ عسکری تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ تھے اور حوالات کے ذریعے عسکری فنڈنگ میں ملوث تھے۔
پولیس ترجمان نے بتایا، تحقیقات کے دوران جموں و کشمیر اور پاک زیرِ انتظام کشمیر میں ملی ٹینسی کے نیٹ ورک بے نقاب ہوا۔
چارج شیٹ ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر راجوری چنچل سنگھ نے ایس ایس پی راجوری محمد اسلم کی نگرانی میں عدالت میں داخل کی ہے۔