یو این آئی
جموں// بھاجپا کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے منگل کے روز کہاکہ راجوری میں عام شہریوں کی ہلاکت میں ملوث ملی ٹینٹوں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
انہوں نے کہاکہ قاتلوں کوبہت جلد موت کے گھاٹ اُتار دیا جائے گا۔
ان کے مطابق دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر متحد ہو کر لڑائی لڑنی ہے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے راجوری میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ راجوری میں عام شہریوں کے قتل میں ملوث ملی ٹینٹوں کو بہت جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور سود سمیت ہم اس کا بدلہ لیں گے۔
اُن کے مطابق ہلاکتوں کے خلاف جموں اور کشمیر دونوں صوبوں میں لوگوں نے دہشت گردوں کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کئے ۔
اُن کے مطابق جموں وکشمیر کے لوگوں نے پچھلے 35سال سے پاکستان کے ظلم سہے اور ہمیشہ پاکستان کی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
رویندر رینہ کے مطابق کیا ہندو ، کیا مسلم کیا سکھ، کیا جموں کیا کشمیر ہم سب کو مل کر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر متحدہ ہونا پڑے گا۔
انہوں نے کہاکہ گولی مذہب نہیں دیکھتی لہذاہم سب کو مل کر دہشت گردی کے خلاف اکھڑ کھڑا ہونا چاہئے۔
موصوف صدر نے بتایا کہ قاتلوں کو سیکورٹی فورسز کے اہلکار بہت جلد موت کے گھاٹ اتاریں گے ۔
انہوں نے بتایا کہ این آئی اے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔
رویندر رینہ نے کہاکہ جموں وکشمیر میں امن کو دھچکا پہنچانے کی خاطر سازشیں رچائی جارہی ہیں لہذا ہمیں پولیس اور آرمی کے ہاتھ مضبوط کرنے کی خاطر کھل کر اُن کی مدد کرنی چاہئے۔