عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں وکشمیر کے سرمائی دارلخلافہ جموں میں محکمہ پی ڈی ڈی میں تعینات پی ڈی ایل اور ٹی ڈی ایل ملازمین نے احتجاجی دھرنا دیا۔اطلاعات کے مطابق جموں میں منگل کے روز محکمہ پی ڈی ڈی میں تعینات یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین نے احتجاج کیا۔
نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ملازمین نے کہاکہ سرکار نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ نوکریوں کی مستقلی کے حوالے سے بہت جلد فیصلہ لیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ قواعد و ضوابط کے تحت سات سال کے بعد ڈیلی ویجروں کی مستقلی لازمی ہے لیکن سرکار کی جانب سے اس ضمن میں لیت ولعل کی پالیسی اپنائی جارہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی مرتبہ انتظامیہ کے سینئر آفیسران کے ساتھ بھی میٹنگیں کیں لیکن آج تک ایک بھی وعدہ وفا نہیں ہوسکا۔انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ محکمہ پی ڈی ڈی میں تعینات پی ڈی ایل اور ٹی ڈی ایل ملازمین کی مانگوں کو جلدازجلد پورا کیا جائے۔
جموں میں پی ڈی ایل، ٹی ڈی ایل ملازمین کا احتجاج
