بھارتیہ جنتاپارٹی دفتر کے باہر محکمہ جل شکتی کے ڈیلی ویجروں نے اپنی مانگوں کو لے کر احتجاجی مظاہرئے کئے۔مظاہرین نے جموں میں بھاجپا دفتر کا گھیراو کیا جس کے بعد رویندر رینہ اُن سے ملنے باہر آئے اور یقین دلایا کہ ڈیلی ویجروں کی جائز مانگوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ سرکار کی جانب سے اُن کی نوکریوں کو مستقل کرنے کا وعدہ کیا گیا اور یہاں تک کہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی لیکن مسئلہ جوں کا توں ہے۔