جموں و کشمیر میں موسم جزوی ابر آلود، 29 سے 31 مئی تک بارشوں کا امکان

غروبِ سورج کے وقت ڈل جھیل کا دلکش نظارہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عکاسی: امان فاروق

سری نگر// محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز ابر آلود سے بنیادی طور پر خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں 29 سے 31 مئی کے درمیان وقفے وقفے سے ‘ہلکی سے درمیانی’ بارش، گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ژالہ باری اور تیز ہواو¿ں کا امکان ہے۔
محکمہ کے ایک عہدیدار نے بتایا،”فی الحال جموں و کشمیر میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے۔ شام کے اوقات میں کہیں کہیں پر ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم 29 مئی تک موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کی توقع ہے”۔
انہوں نے کہا کہ 29 سے 31 مئی تک وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسان 29 مئی تک ہر قسم کے زراعتی کام کاج کر سکتے ہیں اور “ساز گار موسمی حالات کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں”۔
درجہ حرارت کے بارے میں،محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے کہا کہ سری نگر میں گزشتہ رات درجہ حرارت 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ کیا گیا اور موسم گرما کے دارالحکومت کے لیے یہ معمول سے 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاون کے لئے یہ معمول سے 2.9 ڈگری سینٹی گریڈسے کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات درجہ حرارت 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 2.8 ڈگری سینٹی گریڈکا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے معمول سے 3.3 ڈگری سینٹی گریڈکم تھا۔
انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ گزشتہ رات 9.3 ڈگری سینٹی گریڈکے مقابلے میں 8.2 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا اور شمالی کشمیر کے علاقے کے لئے یہ معمول سے 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
کوکرناگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کے لیے معمول سے 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے یہ معمول سے 5.9 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات 19.4 ڈگری سینٹی گریڈکے مقابلے میں 20.1 ڈگری سینٹی گریڈکا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لئے معمول سے 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت درجہ حرارت 8.3 ، بٹوت میں 11.2 ، کٹرہ میں 16.8 اور بھدرواہ میں 7.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لداخ کے لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔