جموں//بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے بین الاقوامی سرحد (آئی بی) پر گرفتار پاکستانی شخص کو گرفتاری کے چند گھنٹوں کے اندر ہی وطن واپس بھیج دیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ پاکستان کے رنگور گاؤں کے رہنے والے شہزاد کو منگل کے روز گرفتار کیے جانے کے چند گھنٹوں کے اندر بی ایس ایف اور پاکستان رینجرز کے درمیان آئی بی کے رام گڑھ سیکٹر میں فلیگ میٹنگ میں واپس لایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوچھ گچھ کے دوران یہ شخص ذہنی طور پر معذور پایا گیا۔
یاد رہے کہ منگل کی صبح بی ایس ایف نے دراندازی کی کوشش کے دوران ایک درانداز کو ہلاک کرنے اور ای شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
سانبہ میں سرحد پر گرفتار پاکستانی شخص وطن واپس بھیج دیا گیا: فوج