جموں//جموں و کشمیر پولیس کو جموں-پٹھانکوٹ قومی شاہراہ پر ایک ہوائی جہاز نما غبارہ ملا جس پر بی ایچ این اورالامارات لکھا ہوا تھا۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح ہند پاک سرحد کے قریبی علاقے میں پیش آیا۔ اسی طرح کے ہوائی جہاز کی شکل کے غبارے اس سے قبل سانبہ ضلع کے ناڑ علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر مختلف مقامات پر پائے کیے گئے تھے۔
دریں اثنا، ماضی میں ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر پائے جانے والے کچھ دیگر غباروں پر ’پی آئی اے‘ لکھا ہوا تھا۔
پولیس زرائع نے بتایا کہ اتوار کو برآمد کیا گیا غبارہ سبز اور سفید رنگ کا تھا۔ اس پر چاند اور ستارے بنائے گئے ہیں جو اس پر چھپے ہوئے پاکستانی پرچم کی علامت ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ غبارے پر اردو زبان میں “بی ایچ این” اور “الامارات” لکھا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ پولیس کو علاقے میں مشکوک غبارے کے منڈلانے کی اطلاع ملی اور فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ مزید تفصیلات جاننے کے لیے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ غبارہ بظاہر پاک بھارت سرحد کے قریب گرا۔اور پولیس نے اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔
دفاعی زرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اس طرح کے واقعات نمایاں طور پر رونما ہو رہے ہیں۔
سانبہ میں سرحد کے قریب پاکستانی غبارہ برآمد:پولیس کا دعویٰ