محمد بشارت
ریاسی// ضلع ریاسی کے پکہ ڈھنگہ سلال کے مقام پر اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک بلیرو گاڑی کو پیش آئے حادثے میں ایک شحص کی موت واقع ہو گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ حادثہ کا شکار ہوئی گاڑی میں ڈرائیور سمیت تین افراد سوار تھے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ لوگ ٹیلی کمیونیکیشن میں کام کر رہے تھے اور مہور میں ٹاور لگانے کا کام کرنے کے بعد ریاسی کی طرف جا رہے تھے تاہم اڑھائی بجے کے قریب ان کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی، جس میں کیول سنگھ والد کیر سنگھ عمر 35 برس ضلع ریاسی کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور دو دیگر افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کی شناخت وویک رینہ ولد راکیش رینہ عمر 24 برس ساکنہ بھدرواہ ضلع ڈوڈہ اور عامر خان والد محمد راشد ساکنہ ڈھیرا بابا ضلع ریاسی طور ہوئی ہے۔
دونوں زخمیوں کو نازک حالت میں جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا ہے۔
ادھر پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔