بانہال میں قومی شاہراہ پر ڈمپر حادثہ کا شکار، ایک جاں بحق، 2 دیگر زخمی

عظمیٰ ویب ڈیسک

بانہال// جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بانہال کے شیربی بی کے نزدیک ایک ڈمپر سڑک سے لڑھک کر نالے میں گر جانے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے اور 2 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد پولیس اور بانہال کے رضاکاروں نے 2 زخمیوں کو نالے میں ڈوبے تباہ شدہ ڈمپر کے ملبے سے نکال کر ایس ڈی ایچ بانہال منتقل کیا۔
پولیس نے متوفی کی شناخت نواز احمد بٹ 33 ولد محمد امین بٹ ساکنہ لائسو دمہال کولگام کے طور پر کی ہے۔
زخمیوں میں زبیر احمد صوفی ولد مشتاق احمد صوفی ساکنہ کونسربل ڈی ایچ پورہ کولگام اور پرویز احمد ولد بشیر ساکنہ کونسربل ڈی ایچ پورہ ضلع کولگام شامل ہیں۔
دونوں زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال بانہال سے جی ایم سی اننت ناگ ریفر کر دیا گیا ہے۔
ادھر پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایک مقدمہ درج کر لیا ہے۔