محمد تسکین
رام بن// ضلع رام بن کے سیری علاقے میں گزشتہ شب پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک ٹینکر ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا ہے۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ رام بن کے سیری علاقے میں ایندھن سے لدا ایک ٹینکر پیر اور منگل کی درمیانی شب حادثہ کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گرا ۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ حادثے میں ٹینکر ڈرائیور موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی بچاﺅ کاروائی شروع کی گئی تاہم جائے حادثہ سے ڈرائیور کی لاش برآمد کر لی گئی اور قانونی و طبی لوازمات مکمل کرنے کے بعد اہلِ خانہ کے سپرد کر دی گئی۔
متوفی کی شناخت سمیر احمد راتھر ولد غلام محمد ساکنہ ہاری پریگام ترال کے طور پر ہوئی ہے۔متوفی کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ سمیر اپنے کنبہ کا اکلوتا بیٹا تھا، اس کی حادثاتی موت کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔
ادھرپولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
بتا دیں کہ پیر کے روز شاہراہ پر پیش آئے الگ الگ 4سڑک حادثات میں کم از کم 3افراد لقمہ بن گئے جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہوئے۔