سرینگر جموں قومی شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے شاہراہ پر ہزاروں مسافر درماندہ ہیں اور اُنہیں زبردست دشواریوں کا سامنا ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے بار بار مغل شاہراہ کے زریعے جموں کی طرف روانہ ہونے کے اعلان تو کئے جا رہے ہیں، لیکن طویل راستہ ہونے کی وجہ سے مسافر مغل شاہراہ کو ترجیح نہیں دے رہے ہیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شاہراہ کے کل تک بحالی کے کوئی امکان نہیں ہیں۔
ویڈیو رپورٹ:اظہر حسین