سری نگر// قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کی صبح عسکری فنڈنگ کے معاملے میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر چھاپے مارے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں و کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔
انہوں نے بتایا کہ بارہمولہ میں 11 اور کشتواڑ میں پانچ مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم جماعت اسلامیہ سے وابستہ افراد اور ملی ٹینسی میں ملوث افراد کے گھروں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔
تاحال اس معاملے میں کسی کی گرفتاری یا ضبطی کے متعلق اطلاع موصول نہیں ہویی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔