عظمیٰ نیوز سروس
رام بن// باشری ٹنل اور بانہال میں مرمت اور دیکھ بھال کے کاموں کے پیشِ نظر جموں جموں قومی شاہراہ پر 23 جون کو دو طرفہ گاڑیوں کی آمدورفت بند رہے گی۔
ڈپٹی کمشنر رام بن نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ناشری ٹنل اور بانہال میں چند مقامات پر مرمتی کاموں کے پیشِ نظر 23 جون کو شاہراہ دو طرفہ آمد ورفت کیلئے بند رہے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ اس دوران شاہراہ پر غیر ضروری طور پر کسی بھی چھوٹی یا بڑی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ بدھ کو شاہراہ پر دوطرفہ آمد ورفت جاری ہے، وہیں سرینگر لداخ روڈ، مغل شاہراہ اور سنتھن سڑک پر بھی گاڑیوں کی آمد وررفت بلا حلل جاری ہے۔
ادھر، حکام نے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے سفر شروع کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹ رام بن، اودھم پور اور جموں سے رابطہ کر کے جموں سرینگر قومی شاہراہ کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین جانکاری حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔