محمد تسکین
بانہال// جموں سری نگر قومی شاہراہ 2 گھنٹے بند رہنے کے بعد ٹریفک آمد ورفت کیلئے کھول دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، بانہال کے علاقے چملواس میں پتھر گرنے کی وجہ سے شاہراہ پر دوطرفہ ٹریفک آمد ورفت بند کر دی گئی تھی۔
ایس ایس پی ٹریفک بانہال اصغر ملک نے بتایا کہ بانہال کے نزدیک چملواس علاقے میں گرتے پتھروں کی و جہ سے شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ شاہراہ سے ملبہ اور پتھر ہٹانے کے بعد شاہراہ کو بحال کر دیا گیا ہے اور دونوں اطراف سے گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔
ایس ایس پی نے لوگوں کو شاہراہ پر سفر شروع کرنے سے ٹریفک کنٹرول یونٹ سے شاہراہ کی صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔